اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، جو ان کے بقول درست نشانے پر لگا۔
یحییٰ سریع نے بتایا کہ ایک الگ کارروائی میں سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یمنی ترجمان نے دنیا بھر کی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں، ماہرین، عملے اور مسافروں کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازوں کے ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہوائی اڈے غیر محفوظ ہیں، تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ